جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

داعش کی 4سالہ برطانوی شہزادہ جارج کو قتل کرنے کی دھمکی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کے قتل کی دھمکی دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ برطانوی شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کا اکلوتا بیٹا جارج اپنے والد ولیم آف کیمبرج اور دادا ولی عہد چارلس کے بعد تیسرا ولی عہد ہے۔

برطانوی سائبر سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے جسے اس نے سماجی رابطوں کی موبائل فون ایپلی کیشن ٹیلی گراف سے بھیجا تھا۔ داعش نے ننھے شہزادے کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں لکھا کہ ’’جلد اسکول جانا شروع کردیا‘‘ اور عربی میں لکھا کہ ’’ جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے‘‘۔ برطانوی سیکورٹی اداروں کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ داعش شہزادے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…