جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب اختر نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا تو جواب میں ’ہندو سورمائوں‘‘ نے راولپنڈی ایکسپریس کو کیا کہا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے سے قبل پچ فکسنگ کی خبرپر پاکستانی فاسٹ بالرشعیب اخترکا ردعمل بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ شعیب اختر کی ٹویٹ پرتبصروں کا طوفان امڈ آیا۔پچ خراب کرنے کی خبر پراپنا موقف ظاہرکرتے ہوئے شعیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

ٹوئٹرپرلکھا کہ’’ اگر پچ فکسنگ کی خبر کوئی مذاق یا افواہ ہے تب بھی اس معاملے میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ کرکٹ پہلے ہی بہت زیادہ تباہ ہو چکی ہے‘‘۔اب بھارتی یہ کیسے برداشت کرتے کہ کوئی انہیں آئینہ دکھائے، کرکٹ شائقین فورا میدان میں آگئے۔ الٹا شعیب اختراور پاکستان کرکٹ کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ کسی نے شعیب کو ٹھنڈا رہنے کا مشورہ دیا تو کسی نے بڑے پیار سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔کیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا حوالہ دیکر کہا کہ پہلے اپنے کرکٹرز کو سکھاؤ۔ایک دل جلے نے لکھا کہ ساری فکسنگ میں تو پاکستانی اول ہیں۔شعیب کو تو بیروزگاری کا طعنہ بھی مل گیا۔ ایک صارف بولا کہ لگتا ہے کوئی کام دھندا نہیں ہے۔ان دل جلی ٹویٹس کا جواب تو پاکستانیوں نے بھی خوب دیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے سے قبل پچ کے معاملے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ بھارتی ٹی وی رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کر کے پچ کے نگران (کیوریٹر) پندورنگ سلگونکارکو لالچ دیکر مرضی کی پچ تیارکرنے کیلئے کہا تھا۔ کیوریٹر نے آفر قبول کر لی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اڑسٹھ سالہ کیوریٹر سلگونکار میچ سے قبل پچ کو پاؤں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…