ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

بھارت کی مہنگی ترین فلم ’2 پوائنٹ 0 ‘‘کی آڈیو لاؤنچنگ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)سات سال قبل آنے والی بھارتی تامل فلم ’اینتھران‘ جس کا ہندی ورڑن ’روبوٹ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا تھا، اب تک لوگوں کو یاد ہے۔تاہم اب اس سائنس فکشن فلم کا سیکوئل بھی ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، فلم کے سیکوئل کو 2 پوائنٹ 0 کو

نام سے آئندہ برس جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔کہ فلم کو آئندہ برس جنوری کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے-بھارت کی اب تک مہنگی ترین فلم کا اعزاز رکھنے والی 2 پوائنٹ 0 میں اس بار رجنی کانت کے ساتھ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ایمی جیکسن اور دیگر اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔قریبا ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’2 پوائنٹ 0‘ کو اب تک کی بھارت کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہا جا رہا ہے۔اس سے قبل بھارت کی سب سے مہنگی فلم کا اعزاز رواں برس ریلیز ہونے والی ’باہو بلی 2‘ کو تھا، جو لگ بھگ 3 ارب بھارتی روپے میں تیار ہوئی تھی۔سائنس فکشن فلم ’2 پوائنٹ زیرو‘ کی آڈیو لاؤنچنگ دبئی کے ’برج خلیفہ‘ میں کئی گئی، تقریب میں رجنی کانت، اکشے کمار، ایمی جیکسن، موسیقار اے آر رحمٰن، ہدایت کار ایس شنکر، پروڈیوسر کالانتھ مارن اور فلم کی دیگر ٹیم نے بھی شرکت کی۔فلم کی آڈیو لاؤنچنگ تقریب کو فلم کے آفیشل

فیس بک پیج پر بھی براہ راست دکھایا گیا، جب کہ فلم کی ٹیم نے بھی ایونٹ کی تصاویر شیئر کیں۔آڈیو لاؤنچنگ کے موقع پر فلم کی ٹیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کی، اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔فلم کی موسیقی ترتیب دینے والے مایہ ناز موسیقار اے آر رحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ ’ 2 پوائنٹ 0‘ میں صرف تین گانے ہیں، جن میں سے 2 گانے آئندہ روز تک جاری کردیے جائیں گے، جب کہ ایک گانے کو بعد میں ریلیز کیا جائے گا۔لیجنڈ اداکار 66 سالہ رجنی کانت کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ’2 پوائنٹ 0‘ بھارت کی سب سے کامیاب اور معروف فلم ثابت ہوگی، کیوں کہ پروڈیوسر اور ہدایت کار نے فلم کے ذریعے اچھا سماجی پیغام دینے کی کوششس کی ہے۔اداکار نے فلم کی کہانی پر بات کرنے سے گریز کیا۔کھلاڑی ہیرو اکشے کمار جو اس فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’2 پوائنٹ 0‘ سے قبل بھی رجنی کانت کے ساتھ کام کیا،

لیکن اس فلم میں کام کرنے کے دوران انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔اکشے کمار نے امید ظاہر کی کہ فلم بھارتی سینما انڈسٹری کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ فلم کا تاحال کوئی آفیشل ٹریلر

جاری نہیں کیا گیا، خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا پہلا ٹریلر دسمبر میں رجنی کانت کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔جب کہ فلم کو آئندہ برس جنوری کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…