پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کہیں ہمیں بیوقوف تو نہیں بنایا جا رہا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرب کے کسی شیخ کے پاس ایک بہت خوبصورت اور تیز رفتار گھوڑا تھا۔ لوگ اس کو منہ مانگی قیمت پر خریدنے پر تیار تھے مگر شیخ اسے کسی قیمت پر فروخت کرنے کو تیار نہیں تھا۔گھوڑے کی شہرت سُن کر ایک روز عرب کا نامی گرامی شہسوار شیخ کے پاس آیا اور ایک خطیر رقم کے عوض گھوڑے کا

سودا کرنا چاہا لیکن شیخ نے کسی قیمت پر گھوڑا نہ دینے کا پکا ارادہ کر رکھا تھا۔ شہسوار جاتے وقت بولا ’’ایک بات یاد رکھنا جو چیز مجھے پسند ہوتی ہے میں اسے حاصل کرکے رہتا ہوں۔‘‘ خیر وقت گزرتا گیا اور شیخ کچھ دنوں بعد اس بات کو بھول چکا تھا۔ ایک دفعہ شیخ گھوڑے پر سوار کسی جنگل سے گزر رہا تھا کہ اس نے راستے میں ایک کمزور اور بیمار آدمی دیکھا جو کسی سواری کا محتاج تھا، شیخ کو اُس آدمی پر ترس آیا اور اُس نے گھوڑا اسے دے دیا، وہ آدمی گھوڑے پر سوار ہوتے ہی تندرست و توانا اور خوش نظر آنے لگا۔ اُس نے اپنے چہرے سے چادر اُتاری تو شیخ حیران ہو گیا یہ تو وہی شہسوار تھا۔ شہسوار نے ہنستے ہوئے زہر بھرے لہجے میں کہا دیکھو تم نے خود اس گھوڑے کو مجھے سونپ دیا۔ شیخ نے کہا کے گھوڑا چاہے تم ہی رکھ لو لیکن ایک التجا ہے کہ اگر لوگ تم سے اس گھوڑے کے بارے میں پوچھیں تو کہنا، شیخ نے تحفہ دیا ہے اگر یہ کہو گے کہ شیخ کو بے وقوف بنا کر حاصل کیا ہے تو لوگ ضرورت مندوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے اور کوئی کسی کی مدد نہیں کرے گا کہ کہیں ہمیں بیوقوف تو نہیں بنایا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…