منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان نے دوبرس پہلے ہی عید الفطر پر قبضہ جمالیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) سلمان خان کی بیشتر فلمیں عید الفطر پرریلیز ہوتی ہیں اور کھڑکی توڑ بزنس کرتی ہیں اسی وجہ سے 2019 میں کی عید الفطر بھی دبنگ خان کی ’’بھارت‘‘ کے نام کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی فلم

’’بھارت‘‘ میں کام کریں گے، جس کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس ہوگا اوریہ 2019 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔’’بھارت‘‘ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو 1947 میں اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے اور یہ سفر 2002 میں ختم ہوتا ہے، درحقیقت فلم کی کہانی 2014 میں ریلیز ہونے والی ایک کورین فلم سے اخذ کی گئی ہے جو 1950 کی دہائی میں ہونے والی کوریا جنگ پر بنائی گئی تھی۔ یہ فلم برلن فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی اور اس کی کہانی نے اتل اگنی ہوتری کو متاثرکیا جس کے بعد انہوں نے اسے بھارتی پس منظر میں روپ دینے کے متعلق سوچا۔فلم سے متعلق اتل اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ یہ ایک ملک اورایک انسان کی کہانی ہے جہاں دونوں کو ہی بھارت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار سلمان خان ادا کریں گے، عید الفطر میں فلم کی ریلیز کا جواز پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’میں سلمان خان کے

مداحوں کی سوچ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں اور اس بات کا یقین ہے کہ خاندان کی فلم ہونے کی وجہ سے بھارت کی ریلیز کے لیے عید الفطر سے اچھا کوئی وقت نہیں اور ویسے بھی ہر پروڈیوسر کے لیے عید الفطرسے اچھا کوئی اور وقت ہے ہی نہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…