سانپ کاٹ لے تو کیا کرناچاہیے

14  اپریل‬‮  2015

برمنگھم (نیوز ڈیسک) سانپ کا زہر انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور سانپ کاٹنے کی صورت میں فوراً ہسپتال پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے عموماً ایسا ممکن نہیں ہوتا کہ فوری طور پر کوئی ڈاکٹر یا ہسپتال قریب دستیاب ہو کیونکہ کھیتوں یا دیہی علاقوں میں سانپ زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں فوری طور پر کچھ ایسے اقدامات کئے جاسکتے ہیں کہ جو ہسپتال پہنچنے تک انسان کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ مثلاً سانپ کے کاٹنے سے بننے والے زخم کے اوپر چارکول (مثلا لکڑی کا کوئلہ) گیلا کرکے لگائیں اور پٹی باندھ دیں۔ دو چمچ چارکول کا پاﺅڈر گیلا کرکے کھایا بھی جاسکتا ہے۔
البتہ رسی وغیرہ سے اعضاءکو کس کر باندھنا تاکہ زہر مزید نہ پھیلے،اگرچہ یہ تجویز سالہا سال سے چلی آرہی ہے لیکن اس کو ڈاکٹر مفید نہیں سمجھتے کیونکہ خون رکنے سے اعضاءبیمار بھی ہوسکتے ہیں۔ سانپ کے زہر کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے ”ایکی نیشیا“ (ایک گلابی رنگ کا پھول)
(Echinacea)
کے تیل کو بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
چوبیس گھنٹے گزرجانے کے بعد چارکول کا استعمال فائدہ مند نہیں ہوتا اس لئے بینٹونائٹ کلے (ایک قسم کی چکنی مٹی) کو گیلا کرکے زخم کے اوپر سے لگانا چاہیے۔ اس وقتی علاج کے ساتھ ساتھ کوشش کرنا چاہیے کہ جلد از جلد ہسپتال پہنچاجائے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…