منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان کو اجے دیوگن کے ہاتھوں باکس آفس پر شکست کا سامنا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)ایسا لگتا ہے بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو اجے دیوگن کے ہاتھوں باکس آفس پر شکست کا سامنا ہے۔جی ہاں عامر کان کی سیکرٹ سپر اسٹار اور اجے دیوگن کی گول مال سیریز کی چوتھی فلم کے درمیان اس ہفتے باکس آفس میں ٹکرائو ہوا جو واضح طور پر کامیڈی فلم

جیتنے میں کامیاب نظر آتی ہے۔اس سیریز کی چوتھی فلم گول مال اگین جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے دو دن کے اندر 58 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔اس کے مقابلے میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار جمعرات کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے تین دنوں میں 22.75 کروڑ انڈین روپے اپنے نام کیے ہیں۔بولی وڈ فلموں کے باکس آفس اعدادوشمار شیئر کرنے والے ترن ادریش نے دونوں فلموں کے باکس آفس نتائج ٹوئٹر پر شیئر کیے۔گول مال اگین میں اجے دیوگن، توشار کپور، ارشد وارثی، پرینیتی چوپڑا سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم نے پہلے دن 30 کروڑ جبکہ ہفتہ کو 28 کروڑ روپے کمائے۔گول مال کی پہلی تین فلموں کے مقابلے اس بار فلم کی کاسٹ ایک دوسرے سے الجھنے اور لڑنے کے ساتھ ساتھ جنات اور آتماؤں سے بھی مقابلہ کرتی ہے۔اس کے مقابلے میں عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم نے 4.8 کروڑ روپے پہلے دن، 9.30 کروڑ روپے دوسرے دن جبکہ تیسرے دن 8.65

کروڑ روپے کمائے۔’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی کہانی ایک کم عمر مسلمان لڑکی کے گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے، جس کے والد نہیں چاہتے کہ وہ گائکی کی دنیا میں جائے، لیکن ان کی والدہ انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔گول مال اگین نے بیرون ملک بھی پندرہ کروڑ روپے کمائے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 73 کروڑ روپے کماچکی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…