اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جواری سرفرازاحمد سے میچ کے دوران کیا کروانا چاہتے تھے؟ اس کا باؤلرز سے کیا تعلق تھا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمدکو مبینہ بکی نے سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران بالرزکی تبدیلی فکس کرنے کی پیشکش کی جبکہ بعض ذرائع کے مطابق صرف فکسنگ کی آفر ہوئی تاہم سرفرازکو بکی کوڈانٹ کرچپ کرادیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے سرفرازاحمد کو میچ کے دوران بالنگ تبدیلیوں پر سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ بکی نے سرفرازاحمدکو یہی کہاکہ میں جانتاہوں کہ مال کیسے بنایا

جاتاہے،تم کہوتو بکی سے بات کرلیتاہوں،تم بھی مال بنااورمیں بھی،تاہم اس پر سرفرازاحمد نے مبینہ بکی عرفان انصاری کو بری طرح جھاڑ پلاکرچپ کرادیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے کے اختتام پر بکی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی تاہم کپتان نے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے پا کستان کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…