اسلام آباد(نیوزڈیسک)شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر عامر اعوان نے پردہِ بصارت کے امراض پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آنکھ کے پردے کے مسائل کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو بینائی ضائع ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ¾ ذیابیطس ےا شوگر کے مریضوں میں آنکھ کے پردے کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے مریضوں کواپنی آنکھوں کی زیادہ حفاظت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں سال میں کم از کم دو مرتبہ آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کروانا چاہیے۔ سیمینار میں ملک بھر سے آنکھوں کے سرجنز اور معالجین نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت شفاکے کنسلٹنٹ پروفیسر فاروق افضل نے کی۔ انہوںنے مہمانوں کا تعارف کروایا اور اپنے ابتدائی کلمات میںشرکائ کو سیمینار کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ سیمینار سے شہزادآئی ہسپتال‘ کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹر رحمان صدیقی‘ماہر امراض چشم نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عامر اعوان نے بتایا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کے اندر خون بہنے کا مرض بھی ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پردہِ بصارت کا اکھڑ جانابھی ایک خطرناک بیماری ہے۔ ان امراض سے بینائی کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر آنکھوں میں درد بڑھ جائے، ترمرے یا چیزیں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو فوراً آنکھوں کے معالج سے معائنہ کروانا چاہیے۔ ڈاکٹر عامر نے اس بات پر زور دیا کہ آنکھوں کا معائنہ ہر چھ ماہ میں کروانا چاہیے تاکہ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہونے کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے۔