اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا ہے۔ ملک حاکمین خان جو پارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران 1970 کی دہائی میں پنجاب کے وزیر رہے۔ انہوں نے ضیاء کی آمریت کے دوران قید اور تشدد
کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ملک حاکمین خان کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سینیٹر منتخب کرایا ۔ ان کا شمار پارٹی کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو تین نسلوں سے بھٹو خاندان کی خدمت اور پارٹ سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ سابق صدر نے ملک حاکمین خان کی پارٹی کے لئے خدمات، وفاداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک حاکمین خان جیسے لوگ پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں۔