پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، ملیحہ لودھی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، عالمی برادری دنیامیں امن کی کوششوں کا آغاز مسئلہ فلسطین کے حل سے کرے،مسئلہ فلسطین کا حل علاقائی اور عالمی امن کیلئے ضروری ہے

،مشرقی وسطیٰ لاکھوں لوگوں پر چھائے ظلم وبربریت کے بادلوں کی افسردہ داستان ہے، فلسطینی گروپوں الفتح اور حماس کے درمیان مصاحت کا خیرمقدم کرتے ہیں، مقبوضہ فلسطین علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، قدیم یروشلم کی موجودہ حیثیت اورنقشے میں تبدیلی کی اسرائیلی کاروائی ناقابل قبول ہے،غزہ میں جاری اسرائیلی کے غیر قانونی اور جابرانہ حملے ختم کرائے جائیں،قدیم یروشلم کی موجودہ حیثیت اور نقشے میںتبدیلی کی اسرائیلی کاروائی ناقابل قبول ہے، قدیم یروشلم کے موجودہ سٹیٹس کو میں تبدیلی کو فوری طور پر روکاجائے۔ہفتہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل علاقائی اور عالمی امن کیلئے ضروری ہے۔مسئلے پر عدم توجہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے مسئلے نے نہ ختم ہونیوالی دشمنی اور اختلاف

کے بیچ بوئے۔مسئلے کا حل 1967 سے پہلے کی عالمی تعین کردہ سرحدوں سے ممکن ہے، مشرق وسطیٰ لاکھوں لوگوں پر چھائے ظلم وبربریت کے بادلوں کی افسردہ داستان ہے، فلسطینیوں کی حالت زار کا خلاصہ ان کے بغیر کوئی اور نہیں کرسکتا ، فلسطینی گروپوں الفتح اور حماس کے درمیان

مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہیںِ۔انہوں نے کہا کہ گروپوں کے مثبت طرز عمل کے بعد عالمی برادری بھی مسئلے کے حل کیلئے کوشش کرے،غزہ میں جاری اسرائیل کے غیر قانونی اورجابرانہ حملے ختم کرائے جائیں۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔فلسطینیوں

کی مغربی کنارے مشرقی یروشلم سے منظم بے دخلی تشویش ناک ہے۔قدیم یروشلم کی موجودہ حیثیت اور نقشے میںتبدیلی کی اسرائیلی کاروائی ناقابل قبول ہے، قدیم یروشلم کے موجودہ سٹیٹس کو میں تبدیلی کو فوری طور پر روکاجائے، انہوںنے کہا کہ یروشلم کے نقشے میں تبدیلی دنیا کے کروڑوں

مسلمانوں کیلئے اشتعال انگیز ہے، غیر ملکی تسلط فلسطینیوں کی تاریخ اور قانونی حق کو بے اثر نہیں کرسکتے ، مشرف وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان اپنی بھرپور کوششیںجاری رکھے گا۔ پاکستان عراق کی خودمختاری اورعراقی بھائیوں کی عظمت کی واضح حمایت کرتاہے،شام میںپائیدار امن کیلئے شام کی

قیادت میں سیاسی مفاہمت ہی واحد حل ہے،یمن کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے سفارتکاری میں اضافہ کیا جائے۔لاکھوں ضرورت مند یمنیوں کو انسانیت کی بنیاد پر مددکی ضرورت ہے، عالمی برادری دنیامیں امن کی کوششوں کا آغاز مسئلہ فلسطین کے حل سے کرے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…