منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کا نمبر ون چینل ہر دو نمبری کیلئے بھاری رقم وصول کر رہا ہے، نیوز اینکر عائشہ خالد کا حیران کن دعویٰ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ خالد نے اپنے ٹوئٹ پر پاکستان کے نمبر ون چینل پر دو نمبری کے لیے رقم وصول کرنے کا دعوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے نمبر ون چینل پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ نمبر ون چینل ہر دو نمبری کے لیے اچھی خاصی امداد حاصل کر تا ہے۔ یاد رہے کہ ریٹنگ کے حوالے سے جیو نیوز پاکستان کا نمبر ون چینل ہے، عائشہ خالد سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس چینل پر الزامات لگاتے رہے ہیں اور اس وقت بھی ان کا اس چینل سے بائیکاٹ چل

رہا ہے اور دوسری طرف بول نیوز اپنے آپ کو پاکستان کا نمبر ون چینل کہتا ہے، بول نیوز کو شروع ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے مگر انہوں نے ابھی تک اشتہارات چلانے شروع نہیں کیے، جس کی وجہ سے اس چینل کی آمدنی کے ذرائع سے حوالے سے بھی سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ اب نیوز کاسٹر عائشہ خالد کا اشارہ کس چینل کی طرف ہے یہ واضح نہیں ہے کیا ان کا اشارہ اپنے سابق ادارے جیو کی جانب ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ عائشہ خالد یکم اکتوبر 2017ء کو جیو نیوز چھوڑ چکی ہیں اور ابھی اس چینل کو چھوڑنے کے حوالے سے انہوں نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…