اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں ریفرنس پر کارروائی روکنے کے لئے درخواست دائر کردی‘ درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کررکھی ہے‘ درخواست پر فیصلہ آنے تک احتساب عدالت کی کارروائی روکی جائے۔ جمعرات کو نواز شریف نے
احتساب عدالت میں ریفرنس پر کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔ سپریم کورٹ میں درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں کارروائی روکی جائے۔ درخواست خواجہ محمد حارث کے معاون امجد پرویز نے دائر کی۔