جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران خان کی پاکستان سے محبت کا بے مثال واقعہ‘‘

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرویون رچرڈاپنی یادداشتوں میں دورہ بھارت کے دوران میچ فکسنگ کے حوالے سے پیش آئے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 1983-84ء میں بھارتی دورے کے موقع پر مجھے ہوٹل میں فون کال آئی اور بک میکر نے پرکشش معاوضے کے ساتھ یہ آفر کی کہ امپائر خریدا جاچکا ہے، اگر آپ اپنے بلے کو تھپکی دے کر سلا سکتے ہیں تو

آپ کے اکاؤنٹ میں آپ کی سوچ سے بڑھ کر رقم منتقل کی جاسکتی ہے۔ میں نے کال کاٹ دی۔ رات بھر نیند نہ آئی۔ صبح میچ تھا۔ میں سب بھول کر میدان میں اُترا ا، لیکن کپل دیو نے ڈاؤن دی لیگ سائیڈ پر زور دار اپیل کر کے میرا ماتھا ٹھنکا دیا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ کپل دیو سے اس طرح کی اپیل کی توقع نہ تھی۔ یہ حیرت اور شدید ہوگئی جب میں نے دیکھا کہ اس قدر بیہودہ اپیل پر مجھے آوٹ دیا جاچکا ہے۔ ڈریسنگ روم میں آکر میں نے اپنے بلے پر سارا غصہ نکالا اور کچھ چیزیں توڑ دیں۔ کپل دیو اور امپائر کی یہ حرکت تو ثابت ہوچکی تھی کیونکہ بک میکر نے رات مجھے یہی تو بتایا تھا۔ ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہوئے میرا دھیان عمران خان کی طرف پلٹا۔ میرا ایمان تھا کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا۔ اس کی سادہ وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتا تھا۔ وطن سے اس کا لگاؤ ناقابلِ تردید ہے۔ یہ محبت ویسی ہی تھی جیسی میری ویسٹ انڈیز کے لیے اور ایان بوتھم کی انگلینڈ کے لیے۔ عمران کا اپنے وطن پر فخر اسے کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہونے ہی نہیں دے سکتی تھی۔ میرے خیال میں اس بے ایمانی کی تحقیقات بروقت ہوجاتیں، تو مستقبل کی کرکٹ شفاف ہی رہتی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…