اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یمنی دارالحکومت صنعا ءدھماکوں اور بمباری سے گونج اٹھا , تازہ فضائی حملوں میں 76مارے گئے

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمنی دارالحکومت صنعا ءدھماکوں اور بمباری سے گونج اٹھا ,تازہ حملوں اور لڑائی میں 76 افراد مارے گئے جبکہ اقوام متحدہ نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کےلئے 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کردی ۔عرب میڈیا کے مطابق اتحادی طیاروں نے صنعا ءکے مختلف علاقوں میں فوجی کیمپ اور اسلحہ ڈپو پر بم برسائے ¾حملوں کے بعد فضا ءمیں دور تک دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا اتحادی طیاروں نے تاز شہر میں صدارتی محل اور باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جنوبی شہر عدن میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا  فضائی حملوں اور لڑائی میں مزید 76 افراد مارے گئے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا کہ کہ یمن کے شہر تاز میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اس کام میں صبر اور استقامت کی ضرورت ہے۔سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے القاعدہ نے مکلا شہر پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی اور شہر کے ایک اہم آرمی کیمپ کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے یمن کےلئے 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے لیے نئے سفیر کا تقرر جلد کیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…