جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سری لنکا دوسرا ون ڈے،سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناقابل یقین نتیجہ برآمد

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سے دوسرا ون ڈے میچ 32 رنز سے جیت لیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کو میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا، فخر زمان 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،

اس کے بعد احمد شہزاد بھی لکمل کی گیند پر سری وردھنا کو کیچ پکڑ کر صرف آٹھ رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد بابر اعظم اور محمد حفیظ نے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر محمد حفیظ بھی صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک آئے مگر وہ بھی جم کر نہ کھیل سکے اور 11 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، شعیب ملک کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کرنے کے لیے آئے لیکن وہ بھی 5 رنز بنانے کے بعد پریرا کو وکٹ دے بیٹھے، ان کے بعد عماد وسیم آئے مگر وہ بھی سکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، دوسری طرف بابر اعظم چٹان کی طرح ڈٹے رہے، عماد وسیم کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان آئے جنہوں نے بابر اعظم کا خوب ساتھ نبھایا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 52 سکور بنائے جبکہ بابر اعظم 101 رنز بنانے کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم کے بعد حسن علی آئے جنہوں نے دو گیندیں کھیلیں اور 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، حسن علی کے بعد رومان رئیس کوئی رنز بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے، اس طرح پاکستان نے مقررہ اوورز میں 219 رنز بنائے اور سری لنکا کو 220 رنز کا جیتنے کے لیے ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے گیمج کامیاب باؤلر رہے انہوں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

سری لنکا نے 220 رنز کے تعاقب میں جب اپنی اننگز کا آغاز کیا ڈک ویلا 3 رنز بنا کر جنید خان کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، دوسرے طرف تھرنکا نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا، سری لنکا کے مینڈس 10 رنز بنا کر حسن کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور وقفے وقفے سے پاکستانی بالروں کو اپنی وکٹیں دیتے گئے، ویندرسے نے تھرنگا کا بھرپور ساتھ دیا مگر وہ بھی 22 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد لکمل بھی ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، تھرنگا نے 112 رنز بنائے، مگر ان کی سنچری بھی سری لنکا کے کام نہ آ سکی سری لنکا کی پوری ٹیم 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح پاکستان نے یہ میچ 32 رنز سے جیت لیا، پاکستان کی طرف سے باؤلروں میں شاداب خان 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے،رومان رئیس، جنید خان، حسن علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر مین دی میچ قرار پائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…