ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جینز پہننا ملالہ یوسف زئی کو مہنگا پڑ گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصویر جس میں وہ جینز پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔امن کا عالمی انعام اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخل ہونے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ ملالہ نے لکھا تھا کہ 5 سال قبل میں خود کو خواتین کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکی تھی

اور آج میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے پہلے لیکچر میں شرکت کررہی ہوں۔ لوگوں نے ملالہ کوآکسفورڈ جیسے بہترین تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے پر مبارکباد دی تھی تاہم ملالہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصویر کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں، تصویر میں ملالہ جینز پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں تاہم ان کا سر ڈوپٹے سے ڈھکاہوا ہے، ملالہ کے لباس پرایک صارف نے تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لباس کے بعد ملالہ پاکستانیوں کا نیا موضوع بن گئی ہیں۔ایک صارف نے ملالہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ملالہ کہتی ہیں کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں لیکن وہ تو باہر کے ملک میں زندگی کے مزے لے رہی ہیں۔ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی گولیاں ماردو، مجھے بھی پروفیسر بننا ہے یہاں گھروں کے گھر اجڑ گئے دہشت گردی میں، جبکہ ایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا’’ اب دیکھنا یہ ہے کہ ملالہ کب پوری طرح مغربی رنگ میں رنگ جاتی ہیں‘‘۔کچھ لوگوں نے ملالہ کے لباس پراعتراض کرنے کے بجائے انہیں سپورٹ کیا اور لکھا ملالہ برطانیہ میں جو بھی لباس پہنتی ہیں وہ پاکستان میں بہت عام ہے لہٰذا ان کے لباس پر تنقید کرنابند کی جائے، لوگوں کو زندگی ان کے معیار کے مطابق جینے دیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اب ہماری قوم ملالہ کے لباس پر تنقید کرنے میں مصروف ہوجائے گی، مہربانی کرکے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…