پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایبولا کا مقابلہ، عالمی بینک کا 65 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایبولا کی تباہ ک±ن وبا سے نبردآزما ہونے کے لیے، عالمی بینک نے گنی، لائبیریا اور سیئرالیون کو 65 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ایبولا کی بیماری بھڑک اٹھنے سے قبل، یہ ممالک افریقہ بھر میں معاشی افزائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ شرح کے حامل تھے۔ لیکن, اس بحران کے نتیجے میں مارکیٹ بند ہوئے، تجارت ر±ک گئی اور اسکول اور دفاتر بند ہوکر رہ گئے۔اس صورت حال کے باعث، ترقی کی رقوم کو روک کر صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام، زیریں ڈھانچے، تعلیم اور دیگر چیزوں کی جانب منتقل کی گئیں، تاکہ اس بیماری کا مقابلہ کیا جائے اور معیشت کی تعمیر نو کا کام کیا جاسکے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر، جِم یونگ کِم نے بتایا کہ نئے اعلان کے بعد بینک کی جانب سے مغربی افریقی ملکوں کو دی جانے والی رقوم 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔کِم نے بتایا کہ جب تک اس وائرس کا ایک بھی کیس باقی ہے، یہ دنیا کے تمام ملکوں کے لیے خطرے کا باعث ہوگا۔ایبولا کے کیسز میں بے انتہا کمی آئی ہے، اور چند ایک کیسز سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں، جب کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ مہلک بیماری پھر سر نہ اٹھائے۔عالمی بینک کے اس اجلاس میں لائبیریا، گِنی اور سینئرا لیون کے صدور نے بین الاقوامی اداروں اور دیگر اقوام کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے اس وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کروڑ ڈالر کی امداد کی اور ہزاروں افراد بھیجے۔تاہم، سیئرا لیون کے صدر ارنیسٹ بائی کوروما نے کہا ہے کہ اس مہلک بیماری کو صفر کی سطح پر لانے کے لیے سب کو سخت محنت کرنی ہوگی، اور یہ کہ سخت متاثرہ ملکوں کی تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کے لیے زیادہ مدد کرنی پڑے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…