بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احمدی آئین پاکستان کو تسلیم کریں، اسلامی شعائر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، رانا ثنا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی وزیر قانونی رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راسخ العقیدہ مسلمان، ختم نبوت مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے جو اس پر یقین نہیں رکھتا وہ اسلام سے خارج ہے اور اسی بنیاد پر احمدی غیر مسلم قرار دیا گیا، ہمارا آئین تمام غیر مسلم اقلیتوں کےمذہبی، شہری حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے، عیسائی، ہندو، سکھوں کو

مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور شہری آبادی حاصل ہے اور ان کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ احمدی کمیونٹی کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے وہ ان کو نہیں دی جاسکتی کیونکہ وہ خود کو مسلمان ظاہر کر کے تبلیغ کرتے ہیں جبکہ اسلامی شعائر کو استعمال کرتے ہیں جن کی ان کو اجازت نہیں اور یہی بات میں نے کہی۔ مگر میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ان تمام باتوں کے باوجود احمدی کمیونٹی کو ریاست پاکستان جان و مال کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔ احمد ی آئین پاکستان کو تسلیم کریں ۔اس معاملے میں چند لوگ سیاسی اور مذموم مقاصد کیلئے اس ایشو کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر علمائے کرام کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیش آئے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وکلا پر تشدد کیا گیا اور خواتین وکلا کے ساتھ نازیبا سلوک کیا گیا۔ نیب ایک اوپن کورٹ ہے جس میں وکلا سمیت تمام شہریوں کو جانے کی اجازت ہے اور اس سلسلے میں اگر بدمزگی ہوئی ہے تو اس پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ کیپٹن صفدر کی اسمبلی میں قادیانی ایشو پر تقریر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کے بیان کا جہاں تک تعلق ہے اس پر ڈی جی آئی ایس پی نے دو ٹوک بات کرتے ہوئے ختم نبوت حلف نامے کی بات کی ہے اور

اب اس معاملے کو زیر بحث لانے کی ضرورت نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایک وسیع بار ہے جس کے 21ہزار ممبر ہیں ، چند لوگوں کی جانب سے مجھ پر پابندی لگانے کی کوئی حیثیت نہیں۔ چند لوگ سیاسی مقاصد کیلئے اس ایشو کا استعمال کر رہے ہیں۔ نیب کورٹ کا احاطہ نہ صوبائی اور نہ وفاقی حکومت کے انڈر آتا ہے ۔ نیب کورٹ رجسٹرار اس کے ذمہ دار ہیں، نیب کورٹ میں

پیش آنے والے واقعہ کی انکوائری رجسٹرار نیب کورٹ کو کرنی چاہئے، ناخوشگوار واقعہ کمرہ عدالت میں پیش آیا جس پر عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔ اگر کمرہ عدالت میں گنجائش کم ہے تو وہاں افراد کی گنجائش دیکھ کر عدالت نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ کتنے افراد کو اجازت دی جائے۔ ہم جمہوری حکومت کا حصہ ہیں جس کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ لوگوں کیساتھ اس طرح

سلوک کیا جائے۔ جمہوری قوتیں لوگوں کی مشاورت اور باہمی تعاون سے آگے بڑھتی ہیں۔ ہمارا جہاں بھی اختیار ہے وہ لوگوں کے ساتھ چلنے میں مضمر ہے، کسی بھی جگہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…