ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا سیاسی دھماکہ، چوہدری نثار نے شریف خاندان سے متعلق ایسی بات کہہ ڈالی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق پر مبنی ہے، کیسز پر ان کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ  میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کیسز پر میرا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے

کہ ان کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عدالت میں انصاف نہیں ہوا تو ہمیں دوسری اور پھر تیسری عدالت میں جانا چاہیے لیکن کیسز کے فیصلے عدالت میں ہی ہوں گے۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلتی پر تیل نہیں ڈال رہے ، شریف خاندان کے خلاف عدالت فیصلہ حقائق پر کر رہی ہے ہمیں عدالت میں اپنا کیس پورے زورو شور سے لڑنا چاہیے اور اس سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے یہ میاں نواز شریف، پارٹی، ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور وہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے خوش نہیں تھے جس کے باعث انہوں مشاورتی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم گھر کی صفائی ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے ؟ اس بیانیتے سے پاکستان کا دنیا میں تماشہ نہ بنایا جائے ٗ میری بات پر شک ہے تو خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی میڈیا کے تبصروں کا جائزہ لیا جائے ٗپاکستان کے اندر بھی مسائل ہیں ٗحکومت عملی اقدامات اٹھائے ۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یہ واضح مؤقف ہے کہ ہمارے اندر جو بھی کوتاہیاں یا کمزوریاں ہیں  اس کا علاج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کے اندر جو ہندو انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بڑی ڈھٹائی سے اپنے مکروہ عزائم میں کمربستہ ہیں، کبھی ہندوستان کی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے، وہاں تو معزز لوگوں کے منہ کالے کئے جاتے ہیں،

غیر ملکی مہمانوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور مسلمانوں اور اقلیتوں کو بیدردی سے صرف گائے کی بے حرمتی کے شک پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں دن کے اجالے میں درجنوں دہشت گردی کے کیمپ امریکہ کے کیمروں کے نیچے پنپ رہے ہیں اور پاکستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس کلیننگ پر کسی کو اعتراض نہیں، حکومت کو عملی کام پر توجہ دینی چاہئے،

ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے جن سے پاکستان دشمن عناصر کا بیانیہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں جتنی ہاؤس کلیننگ ہوئی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود بہت سے کام اور بھی کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ وزیراعظم گھر کی صفائی ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے لیکن اس بیانیے سے پاکستان کا دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گھر کی صفائی جیسے بیانات سے دشمن کے بیانیہ کو تقویت ملتی ہے، ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے دشمن طاقتوں کاپاکستان مخالف بیانیہ مضبوط ہو۔چوہدری نثار نے کہا کہ حکومتی ذمے دار مسئلے کو بیانات کا حصہ بناتے ہیں تو دشمن کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے، میری بات پر شک ہے تو خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی میڈیا کے تبصروں کا جائزہ لیا جائے۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان کے اندر بھی مسائل ہیں لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ عملی اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…