اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرارد ینے کی کارروائی شروع کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے حسن اور حسین نوازکو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا جس پر نیب نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، احتساب عدالت اوران کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیئے ہیں جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے
ان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کئے جائیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزموں کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے 30 روز کا وقت دیا گیا ہے اس دوران اخبارات میں ان کے اشتہارات بھی دیئے جائیں گے اگر حسن اور حسین 30 روز کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جائیں گے اور ان کی جائیداد کی کارروائی پر بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف پر 13اکتوبر کو فردم جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی ہوئی ہے۔