منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاڑکانہ میں زائرین کی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(آن لائن)سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واگان روڑ پر زائرین کی بس حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین بچوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو کے مطابق بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس سیہون سے واپس آرہی تھی کہ واگان روڈ میں مالگانی پوائنٹ کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں

حادثے کا شکار ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں بروہی برادری کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ موٹرسائیکل میں سوار میاں بیوی اور ان کا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اسٹیرنگ پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور بس الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بروہی برادری کے ارکان غلام شاہ جیلانی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت امجد علی، حیدرعلی، ثنااللہ، دانش، خلیل احمد، حسنہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ جہانزے، زرینہ، نصرت، نور بانو، رحمٰن، شہزادی، نظیرعلی، حسنہ، نورجہاں، بینیظیر، یاسرعلی اور نور بی بی زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…