اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دی جانے والی ترقی کے باعث ریٹائرمنٹ لی۔
لیفٹیننٹ ۔جنرل رضوان اختر کو کور کمانڈر کے عہدے کی بھی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیش قبول نہیں کی۔مجیب الرحمان شامی نے مزید بتایا ہے کہ انہیں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف ممکنہ طور پر اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا سابق آرمی چیف راحیل شریف سے رابطہ بھی ہے۔ جنرل راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک فوج سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد سے ان کے استعفے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی تاحال جاری ہیں۔پروگرام کے دوران مزید کیا باتیں ہوئیں آئیے آپ بھی سنئے