بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

عالیہ بھٹ کا طویل عرصے تک فلمی دنیا سے منسلک رہنے کی خواہش کا اظہار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)ایک طرف جہاں بولی وڈ میں اداکاراؤں کا کیریئر مرد اداکاروں کے مقابلے میں جلد ختم ہوجاتا ہے، وہیں عالیہ بھٹ نے طویل عرصے تک فلمی دنیا سے منسلک رہنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مامی مووی میلہ کی تقریب میں شریک عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے دور کی دیگر اداکارائیں اب شاہ رخ خان اور سلمان خان کے

ساتھ کام کرتی نظر کیوں نہیں آتیں؟عالیہ سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ بڑی عمر کے اداکار اب تک نئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے کیوں نظر آرہے ہیں؟ اور کیا انہیں ڈر لگتا ہے کہ ان کا کیریئر بھی جلد ختم ہوجائے گا؟ان تمام سوالات کا جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے، اصل میں سب کچھ ہمارے لکھاریوں پر منحصر ہے، اگر وہ ایسی کہانیاں لکھ رہے ہیں جن میں بڑی عمر کی اداکارائیں کام کرسکیں یا وہ شادی شدہ ہوں تو فرق نہیں پڑتا، اداکاری کرنا میرا جنون ہے، اس لیے مجھے کسی قسم کا کردار ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔عالیہ نے مزید کہاکہ امید ہے میں 90 سال کی عمر تک اداکاری کرسکوں اور اس دنیا سے رخصت بھی کسی فلم کے سیٹ سے ہوں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی ہٹ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا تھا، اس فلم میں وہ شنایا نامی کالج کی طلبہ بنی تھیں۔اس کے بعد وہ ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘، ’ہائی وے‘، ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، ’ڈیئر زندگی‘، ’اڑتا پنجاب‘، ’کپور اینڈ سنز‘، ’2 اسٹیٹس‘ جیسی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…