بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ہریتھک نے آخرکار طلاق پر خاموشی توڑ دی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)طلاق کے 3 سال بعد آخر کار ہریتھک روشن نے اس حوالے سے خاموشی کو توڑ دی ہے۔ا فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار نے کہا کہ ان کی طلاق کی وجہ کنگنا رناوٹ سے تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ طلاق کی وجہ بے وفائی نہیں تھی، سوزان اس حوالے سے کافی منہ پھٹ ہیں، ایسا ہوتا تو وہ ضرور بولتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہوسکتا ہے۔ان کے بقول میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے لوگ اپنی راہیں الگ کرلیتے ہیں، جن میں سے ایک بے وفائی بھی ہے مگر عام لوگ سوچتے ہیں، وہ تو ایک سپراسٹار ہے تو اس نے لازمی طور پر کچھ نہ کچھ غلط کیا ہوگا اور بیوی نے اسے پکڑ لیا ہوگا۔ہریتھک روشن نے کہاکہ مگر ایسا ہمارے معاملے میں نہیں، ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، جو وجہ ہماری علیحدگی کا باعث بنی ہوسکتا ہے کہ وہ متاثر کردینے والی ہو، آپ کو اس بارے میں کیا علم ہے؟اس سے قبل گزشتہ سال سوزان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ ہم اپنی زندگیوں میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے تھے جہاں میں نے فیصلہ کیا کہ اب بہتر یہی ہوگا کہ ہم ساتھ نہ رہیں، کسی غلط رشتے کے بارے میں احساس کرلینا بھی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ اور ہریتھک قریبی دوست ہیں اور اکثر بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن اب وہ ساتھ گھومتے نہیں۔خیال رہے کہ ہریتھک اور سوزان کی شادی سن 2000 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق 2014 میں ہوئی، اس سابق جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…