منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دپیکا اور رنویر کی ’’پدماوتی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی تاریخی واقعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں، ان کی فلمیں ’’دیوداس‘‘ اور ’’باجی راؤ مستانی‘‘ تاریخی واقعات پر مبنی کامیاب ترین فلمیں تھیں جنہوں نے باکس آفس پر بھی شاندار بزنس کیا تھا۔ اب ایک بار پھر بھنسالی ایک اورتاریخی فلم’’پدماوتی‘‘

کے روپ میں لے کرآئے ہیں جس کے ٹریلر کو لانج کرنے کے لیے13:03 یعنی 1 بج کر 3 منٹ کے مخصوص وقت کا انتخاب کیا گیاہے۔ٹریلر میں اداکارہ دپیکا پڈوکون رانی پدماوتی کے روپ میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ اداکار شاہد کپورراجا رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے کردار میں ماضی کا ہی حصہ لگ رہے ہیں۔فلم کی کہانی رانی پدمنی یا پدماوتی کے گرد گھومتی ہے، جس کی خوبصورتی کے چرچے دور دور تک مشہور تھیاوراس کی ایک جھلک دیکھنے کے بعد علاؤالدین خلجی پدماوتی کے حسن کے دیوانے ہوگئے تھے اورانہیں حاصل کرنے کے لیے ان کے شوہر راجارتن سنگھ کو قتل کردیا تھا تاہم رانی پدماوتی نے خلجی کے ظلم سے بچنے کے لیے آگ میں کود کراپنی جان دے دی تھی۔تقریباً 3 منٹ کے ٹریلر میں فلم کے ہر پہلو کو بہت واضح انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں راجا رتن سنگھ اور علاؤالدین خلجی کے درمیان ہونے والی جنگ کا شاندار منظر، خلجی کا انتقام، پدماوتی کا غروراور رتن سنگھ کی اپنی ریاست اور بیوی سے محبت شامل ہے۔فلم کے ٹریلر کو 1 بج کر 3 منٹ پر جاری کرنے کے پیچھے بھی ایک خاص وجہ ہے، دراصل سال 1303 میں دہلی سلطنت کے سلطان علاؤالدین خلجی اور رتن سنگھ

کے درمیان 8 ماہ پر محیط طویل جنگ ہوئی تھی، لہٰذا اسی مناسبت سے ٹریلر 13:03 یعنی 1 بج کر 3 منٹ پر جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کے کئی پوسٹرجاری کیے گئے تھے جن میں دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کے شاہانہ اور رنویر سنگھ کے منفی کردار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی، فلم رواں سال یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…