اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے کسی بھی قسم کی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ عمران ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں ، وہ مجمع بلا کر کنسرٹ کرسکتے ہیں حکومت نہیں ، کنسرٹ کرنا الگ اور ملک چلانا دو الگ الگ کام ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے
ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر نے کہا کہ عمران خان کے اند ر ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں ، وہ مجمع بلا کر کنسرٹ کرسکتے ہیں حکومت نہیں ، کنسرٹ کرنا الگ اور ملک چلانا دو الگ الگ کام ہیں۔ اللہ نہ کرے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری عمران خان سے کسی صورت نہیں تاہم جہانگیر ترین سے بات ہو سکتی ہے ۔