منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا ٗہمار ے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ٗ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے ٗعام انتخابات وقت پر ہی 2018 میں اگست کے آغاز میں ہوں گے ٗ خیبرپختونخوا میں وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی

منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے ۔عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا،دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پر لگائی جانے والی ہر قسم کی پابندی نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرے گی بلکہ اس سے خطے میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چاہے جتنی مہنگی پڑے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر حال میں لڑنی ہے انہوں نے کہاکہ ایک ذریعہ ختم ہو جائے تو دوسرے ذرائع کی جانب بڑھنے کے سوا چارہ نہیں ہونا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایک بار پر کہاکہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے

۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چینی اور یورپی ہتھیار بھی اسلحہ خانے میں شامل کئے جبکہ حال ہی میں پہلی بار روسی جنگی ہیلی کاپٹر بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں اور اب پاکستان کے امریکا پر انحصار کے دن ختم ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ میٹنگ طے شدہ نہیں تھی۔ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہی 2018 میں اگست کے آغاز میں ہوں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور فاٹا کے عوام کے معیار زندگی کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…