اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا ٗہمار ے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ٗ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے ۔عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے
کہاکہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا،دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پر لگائی جانے والی ہر قسم کی پابندی نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرے گی بلکہ اس سے خطے میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف
کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چاہے جتنی مہنگی پڑے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر حال میں لڑنی ہے انہوںنے کہاکہ ایک ذریعہ ختم ہو جائے تو دوسرے ذرائع کی جانب بڑھنے کے سوا چارہ نہیں ہونا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایک بار پر کہاکہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے ۔