بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت :نایاب سفید شیروں نے رکھوالاہلاک کر ڈالا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں دو نایاب سفید شیروں نے ایک رکھوالے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر ڈالا ہے۔بنگلورو کے قریب و اقع بینرگھاٹا بایولاجیکل پارک میں 40 سالہ رکھوالے کو ان نوجوان شیروں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ انھیں ان کے ٹھکانوں کے اندر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔پارک کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ شیروں نے رکھوالے پر اس

لیے حملہ کیا کہ چار دروازوں میں سے ایک کھلا رہ گیا تھا۔سفید شیر معدومی کے خطرے کا شکار ہیں اور یہ صرف جنوبی اور مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔عام شیروں کے برعکس ایک مغلوب جین کی وجہ سے ان کا رنگ سفید ہوتا ہے۔اس رکھوالے کو پارک میں نوکر ہوئے بھی صرف ایک ہفتہ ہی ہوا تھا۔اس کے برہم رشتے داروں نے اتوار کے روز پارک کے باہر مظاہرہ کیا۔ انھوں نے

پارک کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے رشتہ دار کی موت کے عوض مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔دو سال قبل اسی پارک میں ایک اور رکھوالے کو شیروں نے زخمی کر دیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…