جازان(این این آئی)سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے متصل شہر جازان میں ایک رہائشی عمارت میں آتش زدگی کے نتیجے میں چار بچوں سمیت کم سے کم چار افراد زندہ جل گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جازان ڈاریکٹوریٹ کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن یحییٰ القحطانی نے کہا کہ جازان شہر میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتش زدگی کی اطلاع پر فائر
بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کے کارکنان فوری روانہ کیے گئے۔فائر بریگیڈ نے چار منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابوپانے کے ساتھ عمارت میں پھنسے آٹھ افراد کو زندہ بچالیا، جب کہ تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد افراد جھلس کرزخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آتش زدگی کے نتیجے میں فوت ہونے والوں میں ایک لڑکی اور تین بچے شامل ہیں جبکہ دو بچوں، ایک مرد اور عورت سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔