منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی آئندہ ہفتے ہوگی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی آئندہ ہفتے ہوگی ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہورہی ہے اور آئندہ ہفتے ان کی کیمو تھراپی ہوگی انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔اس سے پہلے سابق وزیر اعظم میاں

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں  بہتری آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا تھاجہاں ان کا علاج جاری رہاقومی اسمبلی کی نو منتخب رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کے علاج کےسلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کی علاج کے سلسلے میں 3سرجریز ہو چکی ہیں۔بیگم کلثوم نواز لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر رہائش پذیر ہیںدریں اثنا اس سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے آحترام میں واپس جا رہے ہیں ٗاحتساب عدالت میں پیش ہونگے اور نظام عدل کو آزمائیں گے ٗدنیا جانتی ہے ٗیہ احتساب نہیں انتقام ہے ٗحسن اور حسین نواز وطن واپسی کا فیصلہ خود کرینگے ٗ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرگی اور انتخابات 2018میں ہونگے ۔اتوار لندن سے پاکستان کیلئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئی ہیں ٗحیرانگی ہے ن لیگ  کے صدرکے انتخاب پروہ اعتراض کررہے ہیں جن کاتعلق نہیں۔مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ٗ مسلم لیگ (ن) کسے صدر منتخب کرتی ہے اس کا اسے جمہوری حق حاصل ہے

جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے تاہم نااہلی کے بعد بھی ہر چیز کا محور نواز شریف ہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن اورحسین نوازوطن واپسی کافیصلہ خود کریں گے۔، ہم عدالتوں میں پیش ہوں گے اور نظام عدل کو آزمائیں گے جب کہ دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جبکہ جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مریم نواز پاکستان واپسی پر نواز شریف کی ہدایت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وکلا سے نیب کیسز پر طویل مشاورت بھی کی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وکلا نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ مریم نواز کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…