جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کے بعد بھارت سمیت کون کون سی طاقتیں پاکستان کے پیچھے پڑ گئی ہیں، خواجہ سعد رفیق کا اہم انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بعد ہمارا ہمسایہ اوربہت سی سپرپاورپیچھے پڑگئی ہیں وہ نہیں چاہتے پاکستان میں خوشحالی آئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں کبھی کسی ڈکٹیٹر سے ایک لمحے کے لیے بھی ہاتھ نہیں ملایا، ٹکراؤ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔ہم جمہوریت پسند ہیں، کبھی کسی ڈکٹیٹر سے ایک

لمحے کے لئے بھی ہاتھ نہیں ملایا، ٹکراو ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نظر آرہا ہو کہ ملک کا دشمن ملک کو گھیر رہا ہے تو ملک کے اندر مخالفین آپ کو برے نہیں لگتے تو ملک کے وسیع تر مفاد میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ جب نظر آ رہا ہوکہ ملک کادشمن ملک کوگھیر رہا ہےتو ملک کے اندرمخالفین آپکو برے نہیں لگتے، تو ملک کے وسیع تر مفاد میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر خوشحالی آئے ملک کے اندر اتفاق ہونا ضروری ہے۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے میں ریلوے کا بھی اہم کردار ہے اور ریلوے کے ہر شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کام جاری ہے۔لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں کی بحالی اور تعمیر نو کے علاوہ انسانی وسائل کے شعبے کی تنظیم نو کے ذریعے ریلوے کے انتظامی معاملات میں بھی بہتری آئیگی۔وفاقی وزیر نے کہا سبی۔ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی۔کوہاٹ ریل کار پھر شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں پٹڑی بچھانے اور ریلوے سٹیشن کی تیاری کا کام جاری ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی سٹی، کراچی کینٹ، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، رائیونڈ، لاہور،

ننکانہ صاحب نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، حسن ابدال اور پشاور ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جبکہ اکتیس سے زائد ریلوے سٹیشنوں کی مرمت وبحالی کے پہلے مرحلے کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…