پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فی الوقت تو سیاست سے توبہ ہے ، تھنک ٹینک بنا کر اس پلیٹ فارم سے ملک کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ‘ فاروق امجد میر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حال ہی میں تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فاروق امجد میر نے کہا ہے کہ فی الوقت تو سیاست سے توبہ ہے ، موثر تھنک ٹینک بنا کر اس پلیٹ فارم سے ملک کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ، پی ٹی آئی میں اب کوئی نظریہ نہیں،پیسے والے لوگوں کی قدر ہے اور دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں کو پوچھا تک نہیں جاتا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف

اور عمران خان کو نقصان ہورہا ہے ۔ پی ٹی آئی میں کارکنوں کو سپورٹ نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں منعقدہ مزنگ کا جلسہ ناکام ہوا اور شرکاء عمران خان کی تقریر کے دروان ہی اٹھ کر جارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جن کا اسے بنانے میں کوئی کردار نہیں۔تحریک انصا ف میں اب کوئی نظریہ نہیں ،اب پارٹی میںصرف ان لوگوں کی قدر ہے جو پیسے والے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے فیصلے میں اپیل کا حق نہ دینے پر اعتراض ہے کیونکہ جب کسی درجہ چہارم کے ملازم کو بھی نکالا جاتا ہے تو اس کے مختلف مراحل ہوتے ہیں اور اسے اپیل کا حق حاصل ہوتا ہے ۔انہوںنے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت سیاست سے توبہ ہے ،کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا بلکہ ایک موثر تھنک ٹینک بنا کر اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے لئے کردار ادا کریں گے۔تھنک ٹینک میں میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…