اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کی ترقی ،رابطے اور عوام کی بہتری کا منصوبہ ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم پر توجہ مرکوز کرے ، ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی ضرورت ہے ۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی وزیردفاع
کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک خطے کی ترقی ،رابطے اور عوام کی بہتری کا منصوبہ ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم پر توجہ مرکوز کرے ، جموں وکشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی ضرورت ہے ۔