منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

خواتین کا بھنویں بنانا حلال ہے یاحرام ؟ دارلعلوم دیو بند نے نیا فتوی جاری کردیا 

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت میں دارالعلوم دیوبند نے خواتین کے بھنویں بنوانے کے فعل کو حرام قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء4 کی جانب سے جاری کردہ فتوے میں کہا گیا کہ مسلمان خواتین کا بھنویں بنوانا غیر اسلامی فعل ہے اس لیے وہ اس کام سے گریز کریں۔بھارتی شہر سہارن پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دارالعلوم دیو بند سے خواتین کے بھنویں بنوانے اور بال کٹوانے کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا تھا جس پر یہ فتویٰ جاری کیا گیا، مذکورہ شخص نے پوچھا کہ کیا شریعت کی رو سے میری اہلیہ کے لیے

بھنویں بنوانا جائز ہے۔ سوال کے جواب میں دارالعلوم نے کہا کہ بھنویں بنوانا یا بھنوؤں کے بال اکھاڑنا دونوں ہی غیر اسلامی فعل ہیں اور شریعت کی رو سے حرام ہیں، اگر کوئی مسلمان خاتون یہ کام کرتی ہے تو وہ شریعت کی خلاف ورزی کررہی ہے۔دارالفتاء4 کے سربراہ مولانا صادق قاسمی نے کہا کہ مسلمان خواتین بیوٹی پارلرز جانے سے بھی گریز کریں کیونکہ انہیں غیر مردوں کے سامنے اپنا بناؤ سنگھار دکھانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمان مردوں کو داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں اسی طرح خواتین کے لیے بھی بھنویں بنوانا ممنوع ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…