اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جن کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، جس پر انہیں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا، وزارتِ عظمی کے ساتھ ساتھ انہیں مسلم لیگ (ن) کی صدارت بھی چھوڑنا پڑی تھی، سابق وزیراعظم کی نااہلیت کے باوجود پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی گئی اس دوران ختم نبوت کے حوالے سے حلفے نامے کو بھی ختم
کر دیا گیا، اب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ترمیم کرنے والے شخص کا کھوج لگائے گی اور اس کمیٹی کی سربراہی راجہ ظفر الحق کریں گے اس کمیٹی میں ان کے ساتھ وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر مشاہد اللہ خان ہیں۔