لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے فراڈ کیس میں عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی ، عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے فراڈ کیس میں عدالت حاضری سے
استثنی کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے۔عدالت نے ماڈل سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کر لیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔