منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انٹیلی جنس بیورو کا خط دیکھ کر اہم رکن قومی اسمبلی کے دما غ کی شریان پھٹ گئی،اس خط میں کیا لکھا ہواتھا؟ وفاقی وزیر کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ آئی بی کے جعلی خط کی تحقیقات ہونی چاہیے، ڈی جی آئی بی نے کہا ہے کہ خط جعلی ہے، اس خط کی وجہ سے ایک رکن پارلیمنٹ کو برین ہیمبرج ہو گیا ہے، پمز ہسپتال کے حالات اچھے نہیں ہیں، یہ بڑا ہسپتال ہے، اس کی مینجمنٹ پر توجہ دینی چاہیے، فاٹا اصلاحات پر کام جاری ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم

خان درانی نے کہا کہ ڈی جی آئی بی نے میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ خط جعلی ہے، درانی نے کہا کہ جعلی خط کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس نے تیار کیا، کابینہ میں بھی یہ مسئلہ پیرزادہ صاحب نے اٹھایا تھا، جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں تحقیقات کرا رہا ہوں۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس مسئلے کو ایوان میں اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی، اس خط کی وجہ سے ایک رکن پارلیمنٹ کو برین ہیمبرج ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال کے حالات اچھے نہیں ہیں، یہ بڑا ہسپتال ہے، اس کی مینجمنٹ پر توجہ دینی چاہیے، پمز کے حالات پر ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ میں ہماری ترمیم کی مخالفت کی، ان سب جماعتوں سے پوچھنا چاہیے کہ جب بل ٹھیک ہو رہا تھا تو انہوں نے مخالفت می ووٹ کیوں دیا، آئی ایس پی آر کی طرف سے اچھا بیان آیا ہے کہ ہم قانون کے مطابق ڈیوٹی دیں گے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر کام جاری ہے، حکومت نے فیصلہ کیا کہ فاٹا کے اندر ترقیاتی کام کریں گے اور عوامی رائے کے مطابق فاٹا کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے اہم رہنمااور حلقہ این اے 91جھنگ سے رکن قومی اسمبلی نجف عباس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے اور وہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…