کوئٹہ (نیوز ڈیسک )کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مبینہ طور پر خسرے کی ویکسین لگنے سے آج بھی دو بچے انتقال کرگئے ، دم توڑنے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی، ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات پیٹ کے امراض کے باعث ہوئیں۔ خون کے نمونے ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے ہیں۔ رپورٹ آنے پر اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔والدین کا الزام ہے کہ بچوں کا انتقال خسرے کی ویکسین لگنے سے ہوا۔