پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں نئی چینی ایئر لائن کی پروازیں شروع کتنے طیارے کہاں سے اڑیں گے، روٹ کا اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /اسلام آباد (آ ئی این پی ) چینی فضائی کمپنی ایئر چائنا نے بیجنگ سے اسلام آباد،کراچی روٹ پر پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعدا د میں اضافے کااعلان کر دیا ، ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی فضائی کمپنی ائیر چائنا نے رواں ماہ 29 اکتوبر سے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی کے لئی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی ہے ۔ ائر چائنا نے

چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کا آغاز اکتوبر 2016 سے ہفتہ وار تین پروازوں سے کیا تھا اور اس سال ستمبر کے مہینے تک اس فضائی راستے پر ایک لاکھ بیس ہزار سفر ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ۔ اسلام آباد میں ائر چائنا کے منیجر حو ہائی تاو نے پروموشن کی تقریب کے دوران کہا کہ پروازوں میں اضافے سے ہم پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کے شعبے میں بہتر انداز میں خدمت کریں گئے ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے وزارتی قونصلر لیجیان چاؤ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ایئرچائنا کو پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا ایک اچھا موقع فراہم ہوگا۔ چار سال قبل ایئرچائنا کی اس روٹ پر ہفتے میں صرف ایک یا دوپروازیں چلتی تھیں ، فضائی ٹریفک کے رابطے میں یکدم اضافہ گذشتہ چار برسوں میں دیکھنے میں آیا ہے،یہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں اور فروغ پذیر کاروباری سرگرمیوں کا آئینہ دار ہے، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کے علاوہ سی پیک اس ترقی کے پیچھے اہم عنصر ہے،دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ویزا کی تعدادکے اجرا میں بے بہا اضافہ ہوا ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی آمدورفت بہتر ہورہی ہے،ٹریفک کے اس آمدورفت میں چین میں علم حاصل کرنے والے قریباً 22ہزار طلباء اضافے کا سبب ہیں ،

چین کے صدر شی جن پھنگ کے اپریل 2015ء میں دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقا ت میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہو گیا ، اس دورے میں عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کیلئے زبردست بنیاد رکھی ہے، چین اور

پاکستان کے عوام جو آہنی بھائیوں کے طورپر مشہور ہیں ، باہمی طورپر فروغ پذیر سود مند تعاون پر مبنی شراکت داری کو زبردست اہمیت دیتے ہیں اور سماجی و اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے میں ان میں زبردست جذبہ پایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…