منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

زخمی ہونے کے تین ماہ بعد ٹام کروز کی شوٹنگ میں واپسی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)ہولی وڈ کی آنے والی فلم مشن امپاسیبل 6 کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرنے کے دوران زخمی ہونے والے ٹام کروز تین ماہ بعد صحت یاب ہوگئے۔ٹام کروز رواں برس اگست میں ’مشن امپاسیبل 6‘ کا ایک سین شوٹ کراتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ٹام کروز بلند عمارت کی ایک سے دوسری چھت کی طرف کودنے کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ پانے کی

وجہ سے گر گئے تھے جس وجہ سے انہیں کافی چوٹیں رسیں تھیں۔ٹام کروز کو لگنے والی چوٹوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں تھیں، تاہم کہا گیا تھا کہ اداکار کچھ ہفتے آرام کے بعد شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔اب تقریباً تین ماہ کے بعد ٹام کروز صحت یاب ہوکر دوبارہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ٹام کروز کے فلم ’مشن امپاسیبل 6‘ کی انگلینڈ کے

علاقے اسیکس میں جاری شوٹنگ کی تصاویر جاری کیں جن میں ایکشن ہیرو کو ٹرک اور ہیلی کاپٹر پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فلم ساز کرسٹوفر مک کوری کی آنے والی فلم کو جولائی 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، یہ سیریز کی پہلی فلم ہوگی ٗجسے تھری میں پیش کیا جائیگا۔ٹام کروز فلم میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ایک ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو فلم میں کئی خطرناک کام کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…