جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ختم نبوتﷺ کی ترمیم میں تبدیلی کس نے کی؟ کون سی دو سیاسی جماعتوں کا کردار سامنے آ گیا، بین الاقوامی ایجنڈا بے نقاب

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت ﷺ کی حلف نامے میں ترمیم کس نے کی اور کیوں کی ابھی تک اس کا فیصلہ نہ ہو سکا البتہ اپوزیشن حکومت پر الزام عائد کر رہی ہے اور حکومت ابھی تک اس بوجھ سے نہیں نکل پائی ۔ امیدواروں کے کاغذات میں نامزدگی کے حلف نامے میں ترمیم نے قومی سیاست میں ہلچل مچا دی کہ حکومت کو فوری طور اس جانب توجی دینی پڑی کہ حلف نامے میںترمیم کا باریک کا کس نے سرانجام دیا اور

مخصوص این جی اوز کا ایجنڈا کس نے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔سپیکر ایاز صادق اس حوالے اپنے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ’’نیو نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی تحقیقات کا کھرا دو سیاسی جماعتوں کی طرف جاتا ہے، لیکن ذمہ دار حلقے قرار دیتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کی غفلت کے ساتھ یہ ایک اجتماعی خودکشی کی کوشش تھی جسے سپیکر نے بروقت ناکام بنا دیا،ایک دن پہلے تک حکومت کا موقت تھا کہ کہ کاغذات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم اسکا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن ٹھیک ایک روز بعد حکومت کو پرانی ترمیم کو بحال کرنے کے لیے نئی ترمیم لانا پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق دوسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد انتخابی اصلاحات میں متنازع ترمیم منظور کر لی گئی جو کہ ایک انٹرنیشنل ایجنڈا تھا۔سینٹ میں اس متنازعہ ترمیم کو ختم کرنے کے لیے جب جے یو آئی کی تحریک پیش کی گئی تو ووٹنگ کے وقت پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان موجود نہیں تھے اور یہ تحریک ناکام ہو گئی۔راجہ ظفر الحق نے جے یو آئی کی ترمیمی تحریک کی حمایت کی تھی، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس واقعہ پر سپیکر کو تحقیقات کرنے کے لیے کہا ہے اور ساتھ ہی وزیر قانوں سے وضاحت طلب کی کہ متنازع ترمیم بل میں کیسے شامل کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…