لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزا زاحسن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ،قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے میں تحریک انصاف کو شکست ہو گی کیونکہ اپوزیشن کی اکثریت سید خورشید شاہ کے حق میں ہے۔گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کی مشکل تب شروع ہوئی جب پاناما سکینڈل منظر عام پر آیا،پاناما کیس
کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نیا روپ سامنے آیا، نواز شریف نے اپنے نئے روپ میں فوج اور عدلیہ کے خلاف جارحیت اپنائی، اس وقت بھی کہا تھا کہ پاناما کیس نواز شریف کی گلے کی گھنٹی بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اقاموں کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا، اقاموں کا مقصد ویزوں کا حصول نہیں بلکہ بینک اکاؤنٹس ہیں،یہ بینک اکاؤنٹس دبئی اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں کھولے جاتے ہیں۔