بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

قوم کا ہیرو

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

۔۔۔1997کی بات ہے کپتان نے سب کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا اور دفعتاً اُس کی نظر اُس نوجوان کھلاڑی پہ ٹھہر گئی اُس نے اُسے کہا کہ کل تُم تیز کھیلو گے۔ کپتان کی بات سے سب حیران تھے اور وہ نوجوان پریشان۔ کہ وہ کیسے کرے گا یہ سب ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ کھیلا ہے بس اور کل تو مقابلہ بھی ورلڈ کپ چمپیئن سے ہے۔ اگلے دن میچ کا آغاز ہوا اور سلیم الہیٰ کپتان سعید انور کے ساتھ اوپن کرنے گئے

جب پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا تو دس اوورز کا کھیل ہو چُکا تھاکپتان سعید انور کریز پر موجود تھے وہ نیا کھلاڑی جب کھیل کے لیے میدان میں آنے لگا تووقار یونس نے اُسے ایک بیٹ دیا اور کہا یہ سچن ٹنڈولکر کا بیٹ ہے اسے لے جاؤ۔ وہ میدان میں پہنچا اور پھرپہنچا اور پھر دُنیا کرکٹ کو حیران کر دیا اُس دور میں جب ایک ففٹی بنانے کے لیے بیٹسمین ستر،اسی گیندیں کھیل جاتے تھے اُس نے صرف سینتیس گیندوں پر کرکٹ کی دُنیا کی سب سے تیز ترین سنچری بنا ڈالیجی ہاں یہ نوجوان صاحبزادہ شاہد خان آفریدی تھا۔ جس کو اگر جدید کرکٹ کا بانی کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ یہ وہ ہی شاہد آفریدی ہے جسے دُنیا بوم بوم کے نام سے جانتی ہے اور یہ وہی ہے کہ جس کے بارے میں کرکٹ کے سابق اسٹارز کا کہنا ہے کہ اگر شاہد آفریدی نہ ہو تو کرکٹ بھی کرکٹ نہی ہے۔جی ہاں یہ وہی آفریدی ہے جس نے پاکستان کو ایک ٹی ٹونٹی کپ جتوایا بلکہ کئی میچز میں اپنی دھواں دار بیٹنگ سے مخالف بالرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ گلین میک گراتھ،بریٹ لی۔ شان پولاک، جیکس کیلس، چمندا واس، مُرلی دھرن، شین وارن، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ،بالا جی، روی چندرن ایشون، ظہیر خان، اینڈریو فلنٹوف اور ایسے بے شُمار گیند باز تھےجو آفریدی کے کُہر کا نشانہ بنتے رہے۔ آفریدی وہ کھلاڑی تھا کہ جس کے دُنیا میں کروڑوں فین ہیں۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ بے شک دُنیا ء کرکٹ کو سچن ٹنڈولکر، بریڈمین،سٹیواہ، جیسے کھلاڑیوں کے متبادل مل جائیں لیکن آفریدی کا متبادل نہی ملے گا کیونکہ وہ ایک ہیرو تھا، ہیرو ہے اور ہیرو رہے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…