منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

حقیقی خوشی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

میں ایک جاننے والے کے گھر گیا تو وہاں ایک بڑا سبق آموز قصہ رونما ہوا جو آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔ میں ان کے ڈرائینگ روم میں جا کر بیٹھا تو کچن ڈرائینگ روم کے ساتھ اٹیچ تھا جس کی وجہ سے کچن میں ہونے والی گفتگو کو تھوڑا غور کرنے سے سنا جا سکتا تھا۔دو خواتین گفتگو کر رہی تھیں جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ دونوں اس گھر کی دلہنیں ہیں۔ ان دونوں کی گفتگو نے مجھے ایک بہت بڑا سبق سکھایا۔

ایک خاتون دوسری سے کہہ رہی تھی کہ ”تم پر کتنا ظلم ہوتا ہے سارا دن تم سے گھر کے کام کرواتے رہتے ہیں،ہر کوئی تمھیں نوکر کی طرح سمجھتا ہے شائد اس لئے کہ تم مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہو اور مجھے دیکھوگھر میں سارا دن رانیوں کی طرحکی طرح راج کرتی ہوں کوئی مجھے کچھ نہیں کہتا،جس کو کام ہوتا ہے وہ تمھیں کہتا ہے،تمھیں ان لوگوں نے گھر کی نوکرانی بنا رکھا ہے، تم اپنے شوہر کو کیوں نہیں بتاتی یہ سب ؟“ دوسری خاتون نے انتہائی خوبصورت جواب دیا اس نے کہا :”مجھے اس بات پر فخر ہے کہ گھر کے افراد ہر کام کے لئے میرا انتحاب کرتے ہیں کیونکہ مجھے ان کے کام کرنے سے خوشی محسوس ہوتی ہے اور جب میں اس گھر کے کاموں کو اپنا سمجھ کر کرتی ہوں تو مجھے تھکن محسوس نہیں ہوتیاور جب میرا شوہر گھر آتا ہے تو وہ گھر کے ہر فرد سے میرے لئے تعریفی کلمات سنتا ہے تو مجھے سے خوش ہو جاتا ہےاور میرے شوہر کے چہرے پر آنے والی وہ خوشی میرے دن بھر کی تھکن کو پل بھر میں ختم کر دیتی ہے اور پھر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہمیں اپنے شوہر کی نا فرمانی اور ناراضگی سے محفوظ ہوں اور باقی رہی مڈل کلاس کی بات تو اللہ کے نزدیک ان کلاسسز کی کوئی اہمیت نہیں وہ اپنے بندے کو تقویٰ کی بنیاد پر پرکھتا ہے،اس لئے میں اپنے شوہر کی نافرمان ہو کر اپنے رب کو ناراض نہیں کرنا چاہتی اس کے لئے چاہے مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔ “اس نیک بخت خاتون کی باتیں سنی تو یقین ہو گیا کہ لازماً اس خاتون کی تربیت کے پیچھے کسی عظیم خاتون کا ہاتھ ہے جس نے اپنی بیٹی کو ایسے اعلٰی اخلاق سے مزین کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…