بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی بزنس مین نے اپنے ۱۲۰۰ ملازمین کے ساتھ کیا کِیا؟ خیران کُن خبر۔

datetime 20  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورت: آج کے اس دورمیں جب ہر انسان اپنی دولت کو بڑھانا چاہتا ہے ایسے سخی دل لوگ بھی ہیں جو اپنی دولت لوگوں میں بانٹ رہے ہیں اورایسا ہی دیکھنے میں آیا بھارت میں جہاں ہیروں کے تاجر نے اپنے ملازمین میں تحفے کے طور پر کاریں، ہیرےاور مکان کے شاندار تحفے دے کر کمال دریا دلی کا مظاہرہ کیا۔

ہیروں کی برآمد کے لیے مشہور بھارتی شہرسورت میں قائم کمپنی کے مالک ساؤجی دھولکیا نے ایک تقریب میں 491 کاریں، 525 ہیرے اور 200 گھروں کا تحفہ اپنے 1200  ملازمین کے نام کردیا اور ان تحفوں کی کل مالیت 80 لاکھ امریکی ڈالر ہے جب کہ  یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے  بلکہ وہ 2012 سے اسی طرح کی دریا دلی کا مظاہرہ کرچکے ہیں اوراس وقت انہوں نے 72 کاریں اپنے ملازمین کے نام کی تھیں۔

دھولکیا کا کہنا تھا کہ کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھے  تھے اسے حاصل  کر لیا  گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا اس لیے وہ اس نفع میں شرکت کے بھی برابرکے حق دار ہیں اور اگر ملازمین خوش رہیں گے تو کمپنی مزید ترقی کرے گی جب کہ اس موقع پر ملازمین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

safe_image.php

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…