جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

’’پی ایس ایل ایڈیشن تھری‘‘ دنیائے کرکٹ کے مزید بڑے بڑے نام شامل

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ مزید بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے اور ایونٹ کے اگلے ایڈیشن میں دو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی شرکت کا قوی امکان ہے۔لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل حکام مزید کھلاڑیوں سے بات چیت میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں جین پال ڈومینی اور وین پارنیل نے لیگ میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔پی سی بی نے ایونٹ میں شرکت کیلئے ہاشم آملا اور فاف ڈیو پلیسی سے بھی بات چیت کی تھی لیکن جنوبی افریقی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات

کے سبب ان کی ایونٹ میں شرکت امکان نہیں۔ڈومینی اور پارنیل جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن نہیں اور اس لیے ان کی ایونٹ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔حکام اس کے ساتھ ساتھ سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل جانسن اور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کی بھی لیگ میں شرکت کا امکان ہے۔پی ایس ایل تھری کا ڈرافٹ 15 اکتوبر کو لاہور میں متوقع ہے۔پاکستان سپرلیگ کا میلہ 22 فروری سے چوبیس مارچ تک لگے گا اور ایونٹ کا فائنل میچ اس بار بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…