منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کرائے کے مہنگے گھروں سے بچنے کے لیے بے گھر جاپانیوں نے سونے کے لیے انوکھی جگہ ڈھونڈ لی -‎

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈییسک) دنیا  کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو اپنے گھر کی نعمت میسر نہیں اور یہ لوگ زندگی بسر کرنے کے

لئے کرائے کے گھروں کا سہارا لیتے ہیں مگر جاپان میں بے گھر لوگوں کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے کہ

جو نیٹ کیفیز میں بنے چھوٹے چھوٹے ڈربوں میں زندگی بسر کررہا ہے۔

اس عجیب و غریب طرز زندگی کا انکشاف ڈاکیومنٹری  میں کیا گیا ہے۔

جاپان کے بڑے شہروں میں مکانات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں اور کم آمدنی والے افراد

کے لئے ایک کمرہ بھی کرائے پر لینا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ یہ لوگ اپنا زیادہ تروقت کسی نیٹ کیفے

میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں۔26 سالہ نوجوان فومیا نے بتایا کہ بے گھر ہونے کی وجہ

سے ان کا اکثر وقت نیٹ کیفے میں گزرتا تھا تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ وہ رات بھی یہیں گزار لیا

کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ نیٹ کیفے میں سونے کا بندوبست ہے اور واشروم کی سہولت بھی دستیاب ہے

لیکن یہاں زندگی آسان نہیں ہے۔ مسلسل شور کی وجہ سے سونا خاصا مشکل ہے لیکن رات سڑک پر

گزارنے سے یہ بہتر ہے۔
سوشل ورکر ماکوٹو کاوازو کہتے ہیں کہ بے گھر جاپانیوں کا انٹرنیٹ کیفے میں پناہ لینے کا رجحان

1990ءکی دہائی سے ہی شروع ہوچکا تھا لیکن 2000ءکے بعد اس میں بہت اضافہ ہوا اور اب بے

شمار افراد نیٹ کیفیز میں پناہ گزینوں کی زندگی گزاررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…