جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پاکستانی ٹیم آئندہ سال اسکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیمیں 10 برس قبل ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوئیں تھیں جب 2007ء میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد خان آفریدی کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گرین شرٹس نے اسکاٹش ٹیم کو 51 رنز سے شکست فاش سے

دوچار کیا تھا ٗیہ پہلا موقع ہو گا کہ اسکاٹ لینڈ آئی سی سی کے کسی فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کریگا۔شیڈول کے تحت پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2013ء میں دو ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا جہاں ایک

میچ میں گرین شرٹس 96 رنز سے فتح یاب رہی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…